برف کے تکّے نے اچھے اچھوں کے دماغ چکرا دیے

The snowball shook the minds of the good guys

چینی سوشل میڈیا پر لوگوں کی آئس کیوب کو گرل کرنے اور انہیں چٹنی اور مصالحوں کے ساتھ اس طرح تیار کرتے دکھایا جارہا ہے جیسے کباب بوٹی کو تیار کیا جاتا ہے۔ دیکھنے والوں کے ذہنوں میں یہ خیال پیدا ہورہا ہے کہ برف کی کیوبز کو کھایا کیسے جائے گا۔

بڑی پابندی عائد۔

برف کے کیوب کو انگیٹھی پر رکھیں اور پھر فٹا فٹ مصالحہ لگائیں۔ سوشل میڈیا صارفین گرلڈ آئس کیوبز کی ویڈیوز دیکھ کر لطف اندوز ہورہے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چین سے آنے والی متعدد خبروں کے مطابق یہ عجیب و غریب اسٹریٹ ناشتہ جیانگ سی صوبے کے شہر نان چانگ میں اسٹریٹ فوڈ اسٹال پر شوٹ کیے گئے ایک مختصر کلپ سے مشہور ہوا۔

ویڈیو کے مطابق بڑے آئس کیوب کو ایک کھلی گرل پر تیار جاتا ہے اور پلیٹ میں پیش کرنے سے پہلے چٹنی اور مصالحوں کے ساتھ پکایا جاتا ہے۔اصل ویڈیو وائرل ہونے کے بعد، چینی اخبارات اسٹریٹ فوڈ اسٹال آپریٹر کا سراغ لگانے اور اس کی مقبول ڈش کے بارے میں مزید جاننے میں کامیاب رہے۔ 

بظاہر، اس شخص نے لوگوں کو ٹھنڈا کرنے کے طریقے کے طور پر، گرم دن میں گرل آئس کا خیال پیش کیا۔یہ ایک مذاق کے طور پر تھا، لیکن لوگوں نے اسے پسند کیا، لہذا وہ اسے بناتے رہے۔ اس عجیب و غریب اسٹریٹ فوڈ کی قیمت کچھ بھی نہیں ہے، لیکن جو لوگ اسے آزمانا چاہتے ہیں ، انہیں اس کی پیشگی درخواست کرنی پڑتی ہے۔








اشتہار


اشتہار