ضلع ملتان میں عید میلاد النبی ﷺکے موقع پر 28 اور 29 ستمبر کو امن عامہ قائم رکھنے کے لئے دفعہ 144 نافذ کر کے متعدد پابندیاں لگا دی گئیں۔ڈپٹی کمشنر فیضان احمد ریاض نے 28 اور 29 ستمبر کو دفعہ 144 نافذ ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق ضلع بھر میں 28 اور 29 ستمبر کو گھوڑسواری، موٹر سائیکل پر ڈبل سواری اور ون ویلنگ کرنے پر سخت پابندی عائد ہو گی۔
5 دن کے لیے پابندی عائد کر دی گئی۔
عید میلاد النبی کے موقع پرہوائی فائرنگ ،آتش بازی اور آتش گیر مادے کی خرید و فروخت پر بھی پابندی لگائی گئی۔فیضان احمد ریاض کے مطابق ضلع بھر میں عید میلاد النبی ﷺ پر سیکورٹی ریڈ الرٹ ہوگی۔ ضلعی انتظامیہ میلاد النبیﷺ جلوس کےروٹس پر مثالی انتظامات یقینی بنائے گی۔