زندہ دلان لاہور کیلئے بڑی خوشخبری

Great news for Zinda Dalan Lahore

زندہ دلان لاہور کی سہولت کے لئے دو نئے منصوبے شروع ہو گئے ،نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے خالد بٹ چوک  انڈرپاس اور گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ فلائی اوور کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔دونوں منصوبوں کی تکمیل سے سنٹر پوائنٹ تا ڈیفنس موڑ سگنل فری کوریڈور بنے گا۔خالد بٹ چوک پر دو رویہ، دولین پر مشتمل انڈرپاس تعمیر کیا جائے گا۔  گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ پر تین لین پر مشتمل 742 میٹر طویل فلائی اوور تعمیر کیا جائے گا۔ 

آنکھوں کی رنگت تبدیل کرنےکامحفوظ طریقہ دریافت۔

وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی  کا کہنا تھا کہ دونوں منصوبوں کو 3ماہ میں مکمل کیا جائے گا.ایل ڈی اے خالد بٹ چوک پر انڈرپاس جبکہ سی بی ڈی گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ پر فلائی اوور تعمیر کرے گا۔  منصوبے سے منسلک دیگر سٹرکوں کی مرمت کا کام بھی کیا جائے گا۔

ان دو  منصوبوں کی تکمیل سے یومیہ ایک لاکھ 80ہزار گاڑیوں کو آمد ورفت میں بے پناہ آسانی ملے گی۔ گلبرگ، کلمہ چوک، سی بی ڈی، کینٹ کیولری گراؤنڈ، ڈی ایچ اے اوروالٹن میں رہنے والے شہری مستفید ہو ں گے

۔ کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا، چیف ایگزیکٹو آفیسر سی بی ڈی عمران امین اورایل ڈی اے و سی بی ڈی کے انجینئرز نے منصوبوں پر بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ خالد بٹ چوک انڈرپاس کی لمبائی 540میٹر اور چوڑائی 15.8میٹر ہوگی۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے خالد بٹ چوک انڈرپاس اور گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ فلائی اوور کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ کام کی سپیڈ ٹیم کی وجہ سے ہے جو کہ آپ کے سامنے کھڑی ہے۔

ایک سوال کے ضواب میں نگراں وزیراعلیٰ نے بتایا کہ حضرت امام حسین ؓ کے چہلم کے موقع پر موبائل سروس بند کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ابھی نہیں کیا۔عرس، چہلم اور میچز کی سکیورٹی کے لئے جتنی تیاری کرسکتے تھے کی ہے۔ 

صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، منصور قادر، چیف سیکرٹری، چئیرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، کمشنر لاہورڈویژن و ڈی جی ایل ڈی اے،چیف ایگزیکٹو آفیسر سی بی ڈی، سی سی پی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 گھوڑا چوک فلائی اوور اور خالد بٹ چوک انڈر پاس کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد محسن نقوی نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا ,"آج گھوڑہ چوک میں کیولری گراؤنڈ چوک انڈر پاس اور فلائی اوور کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ 

Groundbreaking of Cavalry Ground Chowk underpass and Flyover at Ghora Chowk today. These projects will create a seamless, signal-free corridor connecting Gulberg and DHA. We've set a bold 90-day deadline, and the District Administration and CBD team are committed to working… pic.twitter.com/SAJ5V7dMu2
یہ پراجیکٹس گلبرگ اور ڈی ایچ اے کو جوڑنے والی بغیر کسی رکاوٹ کے سگنل فری کوریڈور بنائیں گے۔ ہم نے 90 دن کی ایک جرات مندانہ ڈیڈ لائن مقرر کی ہے، اور ضلعی انتظامیہ اور CBD ٹیم اس ہدف کو پورا کرنے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔"



حوالہ 

اشتہار


اشتہار