آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات پر نگران وزیراعظم کی وضاحت

Caretaker Prime Minister's explanation on the meeting with the Managing Director of the IMF

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات کے بارے وضاحت کردی ۔تفصیلات کےمطابق نگران وزیراعظم کا کہناتھا کہ آئی ایم ایف سے کچھ مانگا نہیں، بلکہ یقین دلایا گزشتہ حکومت کے معاہدوں کی پاسداری کریں گے۔

نگران وزیراعظم امریکہ کے دورے کے بعد کہاں پہنچ گئے۔

نیو یارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ دورہ نیو یارک آج اختتام پذیر ہوا، ہمارا دورہ بہت کامیاب رہا جس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس میں پاکستان کا مؤقف بھپور انداز میں پیش کیا جب کہ مختلف فورمز پر موسمیاتی تبدیلیوں کا معاملہ بھی اٹھایا۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ تعمیری بات چیت ہو رہی ہے، ہم نے ہمیشہ افغانستان کی خودمختاری کا احترام کیا، البتہ پاکستان اپنی سرزمین کا دفاع کرنا جانتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص قانون کی خلاف ورزی اور توڑ پھوڑ کرے گا تو سیاسی جماعت سے تعلق ہونے کی بنا پر بچ نہیں سکتا، جب کہ اس میں ملوث خواتین کو بھی جنس کی بنیاد پر رعایت نہیں دی جا سکتی۔

الیکشن کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، نگراں حکومت کا کام صاف و شفاف انتخابات میں معاونت فراہم کرنا ہے۔ 




حوالہ

اشتہار


اشتہار