ایمریٹس کا سعودی عرب کے لیے اضافی پروازوں کا اعلان

Emirates announces additional flights to Saudi Arabia

 ایمریٹس ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے اضافی پروازیں چلانے کا اعلان کردیا، یہ فیصلہ مملکت کے قومی دن کے ویک اینڈ سے پہلے سامنے آیا۔ خلیجی اخبار الامارات الیوم کے مطابق دبئی سے تعلق رکھنے والی ایمریٹس ایئرلائنز نے اعلان کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے قومی دن کے دوران ویک اینڈ پر ریاض کے لیے تین اضافی پروازیں چلائے گی۔

کویت: غیر ملکیوں کیلئے اہم حکم نامہ جاری

 یہ سروس اس عرصے کے دوران مملکت میں آنے اور جانے والے مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے متعارف کرائی گئی ہے، اضافی پروازیں 20 ستمبر، 21 ستمبر اور 24 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوں گی تمام پروازیں بوئنگ 777 طیاروں پر چلائی جائیں گی۔

بتایا گیا ہے کہ ایمریٹس ایئرلائنز 1989ء سے سعودی عرب کے لیے پروازیں آپریٹ کر رہی ہے، کمپنی کی جانب سے ریاض، جدہ، مدینہ اور دمام کیلئے سروس فراہم کی جارہی ہے، جس کے لیے ہفتے میں 67 پروازیں اڑان بھرتی ہیں۔ فضائی کمپنی اس موسم گرما کے شروع میں کنگ سلمان کپ 2023ء کی مرکزی اسپانسر بھی تھی، جس نے عرب دنیا کے 16 اعلیٰ درجے کے علاقائی کلبوں کے مداحوں کے ساتھ فٹ بال کے لیے اپنے شوق کا جشن منایا۔

بتایا جاتا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے سفر کرنے کے خواہشمندوں کے لیے یہ بہترین وقت ہے کیوں کہ متعدد مقامات پر واپسی کے ہوائی کرایوں میں 15 سے 20 فیصد کمی دیکھی جا رہی ہے۔ موسم گرما کے دوران ٹکٹ کی شرحوں میں انتہائی اضافے کے بعد یہ کمی آنے والے سفری منصوبے رکھنے والوں کے لیے ریلیف کے طور پر آئی ہے، اس سے کارپوریٹ مسافروں کو مدد ملے گی۔

یہاں تک کہ بزنس کلاس کی شرحیں بھی قابل ذکر کمی ریکارڈ کر رہی ہیں، متحدہ عرب امارات کے وہ رہائشی جو مختصر وقفوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں وہ بھی اپنے اخراجات کو برقرار رکھنے کے لیے موجودہ پیشکش کو استعمال کرسکتے ہیں۔ ان کے پاس اس سہولت سے لطف اندوز ہونے کے لیے نومبر اور دسمبر کے اوائل تک کا وقت ہوگا جس کے بعد چھٹیوں کے موسم میں سفر کے کرایوں میں 10 سے 15 فیصد اضافہ ہوتا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ یو اے ای اور خلیجی خطے کی دیگر ایئر لائنز نے اب اور سال کے آخر میں چھٹیوں کے سیزن کے سفر کے درمیان مسافروں کی دلچسپی برقرار رکھنے کے لیے بڑے پیمانے پر پروموشنز کا آغاز کیا ہے۔السعودیہ نومبر تک تمام پروازوں پر بڑے پیمانے پر 50 فیصد ڈسکاؤنٹ پیش کر رہی ہے۔

 ویز ایئر ابوظہبی کم از کم 70 درہم میں ٹکٹوں کی آفر دے رہی ہے جب کہ ایمریٹس کے نمایاں کرایوں میں 1,125 درہم کے لیے ممبئی کی واپسی کی پروازیں اور 2,915 درہم میں میونخ کی فلائٹس شامل ہیں۔جب کہ اتحاد ایئرویز کی انٹرنیشنل ٹکٹوں کی فروخت 895 درہم سے شروع ہوتی ہے۔






اشتہار


اشتہار