پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی کی شادی کی تاریخ طے پاگئی۔
ایل ای ڈی ٹی وی کے بعد اب پیشِ خدمت ہے ’ایل ای ڈی لہنگا‘
ایل ای ڈی ٹی وی کے بعد اب پیشِ خدمت ہے ’ایل ای ڈی لہنگا‘
رواں برس فروری میں نکاح کرنے والا جوڑا شاہین شاہ آفریدی اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی جلد شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی اور انشا کی شادی رواں ماہ 19 ستمبر طے پائی ہے جبکہ 21 ستمبر کو اسلام آباد میں ولیمہ ہوگا۔شادی کی حتمی تاریخ کے حوالے سے شاہد آفریدی یا شاہین کی جانب سے باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔
یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے چند ماہ قبل شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ صاحبزادی انشا اور قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی شادی ایشیا کپ کے باعث فی الحال ملتوی کرنی پڑے گی۔