جہاز سے 35000 فِٹ کی بلندی پر طوفان کا خوفناک منظر، ویڈیو وائرل
A Delta Airlines Airbus A350 turned around back to Atlanta Friday night because of diarrhea throughout the airplane from a passenger and it’s a biohazard. 👀🥴
— Thenewarea51 (@thenewarea51) September 3, 2023
The FAA flight strip for DL194 was posted to Reddit (📷xStang05x) Also a passenger posted here asking why her son’s… pic.twitter.com/VWbkB47wF1
یہ آڈیو ایکس پر پوسٹ کی گئی تھی جس کے ساتھ فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی (ایف اے اے) کی فلائٹ اسٹریپ کی تصویر بھی شامل تھی جس میں یو ٹرن کی وجہ کی تصدیق کی گئی تھی۔ڈیلٹا ائرلائنز کی ائربس اے 350 طیارے کی ابتدائی لینڈنگ کے بعد اس کی دیکھ بھال کرنے والے عملے نے پانچ گھنٹے تک جہاز کی صفائی کی۔مبینہ طور پر ڈائریا میں مبتلا مسافر سمیت دیگر مسافروں کو آٹھ گھنٹے کی تاخیر کے بعد دوبارہ جہاز میں سوار ہونے کی اجازت دے دی گئی اور وہ ہفتے کی سہ پہر بارسلونا پہنچ گئے
جہاں مزید کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔اسی پرواز میں سوار کچھ افراد کی جانب سے سوشل میڈیا پوسٹس میں بتایا گیا تھا کہ جہاز کا عملہ کاغذی تولیہ اور خوشبودار جراثیم کش ادویات سے گندگی دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہا ہے۔ڈیلٹا ائرلائنز نے ’جہاز پر طبی مسئلے‘ کا الزام عائد کیا ہے۔
ائرلائن کے مطابق، ’ہماری ٹیموں نے مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچانے کیلئے جتنی جلدی ہوسکا اورمحفوظ طریقے سے کام کیا۔ ہم اپنے صارفین سے ان کے سفری منصوبوں میں تاخیر اور تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں‘۔یہ واقعہ ائر کینیڈا کی جانب سے سیاٹل سے مونٹریال جانے والی پرواز سے اتارے گئے دو مسافروں سے معافی مانگنے کے ایک ہفتے بعد پیش آیا ہے کیونکہ انہوں نے شکایت کی تھی کہ انہیں قے سے ڈھکی نشستوں پر بٹھایا گیا تھا۔