
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے نواز شریف کی وطن واپسی پرجلسہ کرنے کے لئے مختلف مقامات پر غور کرنا شروع کر دیا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق جلسے کیلئے 5 مقامات زیرغور ہیں،جلسے کے مقام کی حتمی منظوری نواز شریف خود دیں گے۔
مدت پوری ہونے میں 4 دن باقی ، صدر علوی عہدہ چھوڑ دینگے یا ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فیروزپور روڈ، چیئرنگ کراس، داتا دربار اور مینار پاکستان کے مقامات پر جلسہ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
پارٹی عہدیداروں، ٹکٹ ہولڈرز کو نواز شریف کے استقبال کیلئے اہداف دئیے جائیں گے، مجموعی طور پر 10 لاکھ افراد کو استقبال کیلئے اکٹھا کرنے کا ہدف دیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کو ائیرپورٹ سے ریلی کی صورت میں جلسہ گاہ لے جایا جائے گا،وطن واپسی سے قبل عدالت سے حفاظتی ضمانت بھی لی جائے گی۔