بجلی 3روپے 28پیسے مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

Decision to make electricity more expensive by 3 rupees 28 paise

نیپرانے ایک بار پھر بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔تفصیلات کےمطابق بجلی کی قیمت میں 3روپے 28پیسے مزیداضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا  ۔سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں  بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 3روپے 28پیسے اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پٹرول،ڈیزل سستا؟نگران حکومت نے عوام کو امید دلا دی

نیپرا نے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا ۔وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق ہوجائے گا۔ اضافے سے صارفین پر 159ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

 اضافہ مالی سال 2022-23کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔بجلی صارفین کو 6ماہ میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی ۔ بجلی صارفین اکتوبر 2023تا مارچ 2024تک ادائیگیاں کریں گے ۔











اشتہار


اشتہار