روسی کمپنی نے دنیا کا سب سے مہنگا آئی فون 14پیش کر دیا

The Russian company presented the world's most expensive iPhone 14

 انتہائی قیمتی اشیا بنانے والی روسی کمپنی نے ایپل کے آئی فون 14 اور آئی فون 14 پرومیکس کو قیمتی ہیروں سے مرصع کرکے اس کی قیمت آسمان تک پہنچا دی۔ اس طرح یہ دنیا کا سب سے مہنگا آئی فون بھی ہوگیا ہے جس کی قیمت 562,700 ڈالر یعنی 16 کروڑ 75 لاکھ بتائی جارہی ہے۔

فون میں انٹرنیٹ کی راکٹ جیسی رفتار چاہتے ہیں تو فوراً یہ سیٹنگز تبدیل کرلیں

روسی کمپنی’کیوویئر‘ نے فی الحال ان مہنگے ترین آئی فون ماڈل کا اعلان کیا ہے لیکن اس کی مزید تفصیلات نہیں دی گئیں۔ کمپنی نے اسے ’ڈائمنڈ سنوفلیک‘ ڈیزائن کا نام دیا ہے۔ سب سے پہلے آئی فون پر 18 قیراط سفید سونے (وائٹ گولڈ) کی پرت چڑھائی گئی ہے۔ 

پھر اطراف میں 570 ہیروں کو خوبصورت انداز میں سجایا گیا ہے۔ درمیان میں ایک بڑا پینڈںٹ لگایا گیا ہے جسے برطانیہ کے مشہورجیولر، گراف نے ڈیزائن کیا ہے۔ پورا فون مکمل طور پر ہاتھ سے بنا ہے جس نے اس شاہکار کی قیمت کو دوچند کردیا ہے۔

روسی کمپنی نے دنیا کا سب سے مہنگا آئی فون 14پیش کر دیا

کمپنی کےمطابق وہ نئے آئی فون 15  کو مزید ہیروں سے سجاکرفروخت کریں گے اوراس کی قیمت کچھ اور زیادہ ہوسکتی ہے۔ کیوویئر نے آئی فون کے ہارڈویئرمیں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے بس اس کی ظاہری کیفیت کو قیمتی بنایا ہے۔

اس سے قبل کیوویئر کمپنی آئی فون سیون کو ٹائرینوفون پیش کرچکی ہے جس میں ٹی ریکس ڈائنوسار کا دانت لگایا گیا تھا اور سونے کی کیسنگ بنائی گئی تھی۔






اشتہار


اشتہار