فون میں انٹرنیٹ کی راکٹ جیسی رفتار چاہتے ہیں تو فوراً یہ سیٹنگز تبدیل کرلیں

If you want rocket-like internet speed in your phone, change these settings immediately

آپ گھر میں مزے سے بیٹھے موبائل فون پر اپنی پسندیدہ فلم یا ڈرامہ دیکھ رہے ہوں اور وہ انٹرنیٹ کی سست رفتار بار بار اٹکنا شروع ہوجائے لازمی آپ کو کوفت ہوگی۔

آئی فون 15 کن 10 نئے فیچرز کیساتھ متعارف کروایا جائے گا؟

انٹرنیٹ کی رفتار دھیمی ہو تو سارے کام ہی رُک جاتے ہیں، کیونکہ اگر فون میں انٹرنیٹ ہی کام نہ کرے تو یہ بس ایک فیچر فون بن کر رہ جاتا ہے۔اس لیے ضروری ہے کہ اس میں تیز رفتار انٹرنیٹ ہو، اور آپ یہ تیز رفتار آپ کچھ سیٹنگز میں تبدیلی کرکے حاصل کرسکتے ہیں۔تو آئیے جانتے ہیں کہ فون میں انٹرنیٹ کی رفتار کیسے بڑھائی جائے۔جب آپ کے نیٹ ورک پر کم لوگ ہوتے ہیں تو وائی فائی اور سیلولر کنکشن کی رفتار تیز ہوتی ہے۔اگر بہت سارے ڈیوائسز بینڈوتھ استعمال کر رہے ہوں تو آپ کا نیٹ ورک کنکشن سست ہو جائے گا۔

فون میں انٹرنیٹ کی راکٹ جیسی رفتار چاہتے ہیں تو فوراً یہ سیٹنگز تبدیل کرلیں

Cache

آپ کا براؤزر، ڈیٹا کو کیشے (Cache) میں اسٹور کرتا ہے تاکہ یہ ان ویب سائٹس کو تیزی سے لوڈ کر سکے جن کو آپ اکثر دیکھتے ہیں۔اگرچہ اس سے آپ کی انٹرنیٹ براؤزنگ تیز ہوتی ہے، لیکن بھرا ہوا کیشے آپ کے فون کو سست کر سکتا ہے۔کیشے انٹرنیٹ کی سست رفتاری کی ایک بڑی وجہ ہو سکتی ہے۔جب کیشے میموری فُل ہو جاتی ہے تو یہ خود بخود آپ کے موبائل فون کی رفتار کو کم کر دے گی۔لہٰذا، اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ باقاعدگی سے کیشے کلئیر کریں یا اسمارٹ فون کلینر جیسی ایپس کو ڈاؤن لوڈ کریں تاکہ آپ کو اپنے سیلولر ڈیوائس کو مکمل طور پر بہتر بنانے اور اپنے موبائل فون پر انٹرنیٹ کی تیز رفتار حاصل کرنے میں مدد ملے۔

Network Settings

اسی طرح آپ کے فون کی نیٹ ورک سیٹنگ آپ کا انٹرنیٹ سست ہونے کی وجہ ہو سکتی ہے۔ بعض اوقات، یہ سیٹنگز خراب ہو جاتی ہیں، جس کی وجہ سے آپ کا موبائل انٹرنیٹ بہت سست چلتا ہے۔اپنے فون کے انٹرنیٹ کنکشن کو تیز کرنے کے لیے آپ کو اپنے نیٹ ورک کی سیٹنگز ری سیٹ کرنی چاہئیں۔

Background Apps

بہت زیادہ ایپس کھولنا بھی آپ کے انٹرنیٹ کی رفتار کو متاثر کر سکتا ہے۔ ایک ساتھ بہت زیادہ ایپس چلانے سے آپ کے انٹرنیٹ کی رفتار کم ہو سکتی ہےRAM کو خالی کرنے اور اپنے انٹرنیٹ کی رفتار کو بہتر بنانے کے لیے وہ ایپس بند کریں جو آپ استعمال نہیں کر رہے۔

Auto Updates

بعض اوقات آٹو اپ ڈیٹس بہت زیادہ ڈیٹا استعمال کرتی ہیں جس سے انٹرنیٹ کی رفتار کم ہو سکتی ہے۔لہٰذا، اگر انٹرنیٹ کی رفتار ٹھیک کرنی ہے تو ایپس کی آٹو اپ ڈیٹس بند کردیں۔

Restart Device

کبھی کبھی ایک الیکٹرانک ڈیوائس کو ٹھیک کرنے کے لیے اسے دوبارہ اسٹارٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔لہٰذا اپنی ڈیوائس کو بند کرکے دوبارہ شروع کریں۔اس کے علاوہ، اگر آپ فون بند نہیں کرنا چاہتے تو اپنے موبائل فون کو کم از کم پانچ سیکنڈ کے لیے فلائٹ موڈ یا ائروپلین موڈ پر کرکے واپس سوئچ کر سکتے ہیں۔یہ تمام سیٹنگز ممکنہ طور پر آپ کے فون اور اس میں انٹرنیٹ کی رفتار کافی حد تک تیز کردیں گی۔







اشتہار


اشتہار