بیویوں سے موبائل چھپانےکےبجائےشوہرحرکتیں ٹھیک کرلیں،اداکارہ اشناشاہ

Instead of hiding mobile phones from wives, husbands should correct their behavior, actress Ishnashah

اداکارہ اشنا شاہ کا کہنا ہے کہ اگرشوہرحرکتیں ٹھیک کرلیں تو بیویوں کو موبائل چیک کرنے کی ضرورت نہ پڑے۔موبائل پر کسی کوڈ یا پاس ورڈ کی ضرورت نہیں پیش آنی چاہیے۔

پا کستانی اداکارہ اشنا شاہ کا شوہروں کو اہم مشورہ

پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ کانجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھاکہ  اگرچہ بیویوں کو شوہروں کا موبائل چیک کرنے کی ضرورت ہی نہیں پڑنی چاہیے لیکن اگر اس کے باوجود بیوی موبائل پکڑ بھی لے تو شوہروں کو کوئی مسئلہ درپیش نہ ہو، اکثر مرد حضرات اپنا موبائل الٹا رکھتے ہیں۔

اللہ کا شکر ہے کہ میرے ساتھ یہ مسئلہ نہیں ہے، میرے شوہر بہت اچھے ہیں انہوں نے شادی کے بعد میرے کہے بغیر اپنے موبائل پر میری فیس آئی ڈی لگادی۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھاکہ  شادی کے بعد  کسی فون کوڈز کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے، اگر آپ نے شادی کے بعد راز رکھنے ہیں تو شادی نہ کریں، اپنی فطرت اور حرکتیں اتنی صاف رکھیں کہ  تاکہ بیوی کو فون چیک کرنا ہی نہ پڑے۔






اشتہار


اشتہار