بھارتی سپر اسٹار رجنی کانت کی فلم ’’جیلر‘‘ دنیا بھر میں 10 اگست کو ریلیز ہو گی اس حوالے سےبھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں فلمی شائقین میں جوش و خروش پایا جا رہا ہے،فلم کے ٹریلر نے پہلے ہی انٹرنیٹ پر دھوم مچا رکھی ہے جیسے ہی ٹریلر پوسٹ کیا گیا تو شائقین نے کمنٹ سیکشن کو دل اور فائر ایموجیز سے بھر دیا۔
رجنی کانت کی فلم کیلیے شائقین پرجوش، کمپنیوں نے چھٹی دیدی۔
رجنی کانت کی فلم کیلیے شائقین پرجوش، کمپنیوں نے چھٹی دیدی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست تامل ناڈو میں بیشتر ملازمین نے اپنے دفاتر میں فلم کی ریلیز والے روز چھٹی کی درخواستیں دی ہیں،اس کے پیش نظر ریاست کی 2 کمپنیوں نے کل 10 اگست یعنی جمعرات کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے
ان میں سے ایک کمپنی نے تو چنئی، بنگلورو، تریچی، ترونیل ویلی، چنگل پٹو، متوتھاوانی، اراپالیم اور الگاپن نگر میں بھی اپنی کمپنیوں کو بند رکھنے کا اعلان کیا،اس حوالے سے کمپنی کی جانب سے آفیشل نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔
دوسری جانب دکن ہیرالڈ کے مطابق سری لنکا کے دو شہری جیلر کا 'فرسٹ ڈے، فرسٹ شو' دیکھنے کے لیے چنئی پہنچے ہیں، اس سے قبل دو جاپانی شہری بھی ٹوکیو سے چنئی رجنی کانت کی فلم دیکھنے پہنچے تھے۔