رجنی کانت کی فلم کیلیے شائقین پرجوش، کمپنیوں نے چھٹی دیدی۔

Fans excited for Rajinikanth's film, companies gave leave.

بھارت کے میگا اسٹار رجنی کانت کی نئی فلم کی ریلیز پر تامل ناڈو اور کرناٹک میں کچھ کمپنیوں نے عام تعطیل کا اعلان کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق  بھارتی میگا اسٹار رجنی کانت کی فلم ‘جیلر’  10 اگست کو ریلیز ہوگی۔  بھارتی ریاستوں کرناٹک اورتامل ناڈو کی بیشتر کمپنیوں کے ملازمین کی بڑی تعداد نے فلم کی ریلیز کے دن چھٹی کی درخواست دے دی۔

کنزیٰ ہاشمی نے بھارتی اداکار کے ساتھ اپنے پراجیکٹ کی پہلی جھلک جاری کر دی۔

چھٹی کی غیر معمولی درخواستوں کو دیکھتے ہوئے 2 بڑی کمپنیوں نے تعطیل کا اعلان کردیا۔ مختلف شہروں میں ان کمپنیوں کے دفاتر بند رہیں گے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کے بھی دو شہری جیلر کا فرسٹ شو دیکھنے کے لیے چنئی پہنچے ہیں۔ رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ کا ٹریلر پہلے ہی سوشل میڈیا پر ہٹ ہوگیا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں اداکار جیکی شیروف اور تمنا بھاٹیہ بھی شامل ہیں۔



اشتہار


اشتہار