پیپلز پارٹی لاہور کے صدر اسلم گل کا کہنا ہےکہ بلاول بھٹو نے کا میابی سے پاکستان کے مفاد کادفاع کیا، وہ اگلے وزیر اعظم ہونگے۔
رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی لاہور کے صدر اسلم گل نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ اقتدارِ میں پیپلز پارٹی کے لئے بڑا مشکل وقت رہا ہے،بلاول بھٹو نے بطور وزیر خارجہ تمام چیپلجنز کا مقابلہ کیا ہے۔
صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معافی مانگ لی۔
صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معافی مانگ لی۔
بلاول بھٹو نے کا میابی سے پاکستان کے مفاد کادفاع کیا،وہ آئندہ وزیر اعظم ہوں گے۔جس
طرح وہ بطور وزیر خارجہ کامیاب رہے وہ بطور وزیر اعظم بھی کامیاب ہوں گے۔
اسلم گل نے کہا کہ سپریم کورٹ کا ججز ایکٹ کا لعدم قرار دینا درست نہیں،سپریم کورٹ کا فیصلہ قابل قبول نہیں ہے۔عوام اس فیصلے کو قدر کی نگاہ سے نہیں دیکھتے۔
،عام انتخابات وقت پر کروائے جائیں،انتخابات میں ہر گز تاخیر نہ کی جائے۔9 مئی کے واقعات پاکستان کے خلاف سازش تھی جو نا قابل معافی ہیں،عمران خان کو ہر گز معافی نہیں ملنی چاہئے۔