امریکا میں بیس بال کے کھیل کے دوران فائرنگ میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو خواتین زخمی ہوگئیں۔امریکی میڈیا کے مطابق شکاگو پولیس نے بتایا کہ کھیل کے دوران فائرنگ کے واقعے میں ایک 42 سالہ خاتون کی ٹانگ پر گولی لگی۔
ون ویلنگ کرنے پر کتنا جرمانہ اور سزا۔
جبکہ دوسری 26 سالہ خاتون کے پیٹ میں گولی لگنے سے زخم آیا۔42 سالہ خاتون کو یونیورسٹی آف شکاگو میڈیکل سینٹر میں داخل کرادیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم 26 سالہ خاتون نے طبی امداد سے انکار کر دیا ہے۔
پولیس نے یہ بھی بتایا کہ گولیاں بال پارک کے باہر سے چلائی گئی تھیں یا اندر سے، اس کی معلومات ابھی حاصل نہیں ہوسکی ہیں، تفتیش جاری ہے۔واقعے کی اطلاع ملنے پر شکاگو پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے وائٹ سوکس سیکیورٹی کے ساتھ مل کر کھیل میں شریک باقی افراد کی حفاظت کو یقینی بنایا۔