سری لنکن گلوکارہ کے ہمراہ رمیز راجا کی گانا گانے کی کوشش، ویڈیو وائرل

Ramez Raja's song attempt with Sri Lankan singer, video goes viral

سری لنکن گلوکارہ کے ہمراہ رمیز راجا کی مشہور و معروف گانا مانیکے گانےکی کوشش، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین رمیز راجا کی طرف سے سری لنکن گلوکارہ یوہانی کے ہمراہ ان کا مشہور گانا مانیکے گانےکی کوشش کی گئی ۔

ورلڈ کپ سے قبل ٹیموں کو بڑاریلیف مل گیا۔

جس کی ویڈیو خوب وائرل ہو گئی ہے۔رمیز راجا اور یوہانی کی یہ دلچسپ ویڈیو لنکا پریمیئر لیگ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی جو اب سوشل میڈیا کے کئی پلیٹ فارمز پر وائرل ہے۔ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’’یہ ایک بیٹنگ لیجنڈ ہیں تاہم رمیز راجا کی گلوکاری کی مہارت یوہانی کے ساتھ کتنی اچھی ہے؟ کیا رمیز یوہانی کو چیلنج کرسکتے ہیں؟‘‘

 واضح رہے کہ یوہانی لنکا پریمیئر لیگ کی امبیسڈر ہیں اور انہوں 2020 میں مانیکے گانا گایا تھا جس کو پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں مقبولیت ملی، ان کے اس گانے کو بالی ووڈ کی ایک فلم تھینک گاڈ میں بھی شامل کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ سابق پاکستانی بلے باز لیجنڈری رمیز راجا سری لنکا میں ہونے والی پاکستان کی ٹیسٹ سیریز کے بعد ابھی تک سری لنکا میں ہی موجود ہیں، وہ لنکا پریمیئر لیگ کے کمنڑی پینل کا حصہ ہیں اور اپنی خوبصورت آواز کا جادو چلا رہے ہیں۔


حوالہ 

اشتہار


اشتہار