بجلی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے کم یونٹ استعمال کرنے پر بھی بجلی کا بل بہت زیادہ آ رہا ہے۔ آج ہم آپ کو ایسے آسان طریقے بتائیں گے جن سے آپ اپنے بجلی کے بل میں کمی لا سکیں گے۔
بجلی کے بلوں میں اضافہ کیوں ہوا؟ ٹیکسز کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں
بجلی کے بلوں میں اضافہ کیوں ہوا؟ ٹیکسز کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں
ایل ای ڈی بلب استعمال کریں
گھر میں ایل ای ڈی لائٹس کا استعمال کریں۔ ماہرین کے مطابق ایل ای ڈی بلب دیگر لائٹس کے مقابلے میں 75 فیصد کم توانائی خرچ کرتے ہیں اور 25 گنا زیادہ وقت تک چلتے ہیں۔ اس سے بجلی کے بل میں نمایا کمی آسکتی ہے۔
بلا ضرورت پنکھے استعمال نہ کریں
عام طور پر بلب یا لائٹس کا استعمال شام میں ہوتا ہے مگر پنکھے دن رات چلتے ہیں اور وہ بجلی کے بل پر سب سے زیادہ اثر انداز بھی ہوتے ہیں۔ایک پنکھا اوسطاً ہر گھنٹے 75 واٹ بجلی استعمال کرتا ہے۔ تو کوشش کریں کہ پورے گھر کے پنکھے چلا کر بجلی کے بل میں اضافہ کرنے کی بجائے کسی ایک کمرے میں دن کا زیادہ وقت گزاریں۔
ائیر کنڈیشنر (اے سی) کا درجہ حرارت زیادہ رکھیں
اے سی ٹمپریچر میں ہر ایک ڈگری سینٹی گریڈ اضافے سے 6 فیصد بجلی کی بچت ہوتی ہے تو 18 کی بجائے 24 ڈگری کرنے سے بجلی کے بل میں 36 فیصد تک کمی لانے میں مدد مل سکتی ہے جبکہ گھر مناسب حد تک ٹھنڈا ہو جاتا ہے۔
اے سی کو مسلسل چلانے سے گریز کریں
اگر آپ کئی گھنٹے اے سی والے کمرے میں گزارتے ہیں تو کوشش کریں کہ ہر 2 یا 3 گھنٹوں بعد اے سی کو ایک یا 2 گھنٹوں کے لیے بند کر دیں۔
سوئچ بند کریں
ڈیوائسز جیسے ٹیلی ویژن کو بند کرنا ہی کافی نہیں، اس کے ساتھ ساتھ آپ کو اس سوئچ کو بھی آف کرنا چاہیے جس سے ڈیوائس منسلک ہوتی ہے۔ایسا نہ کرنے پر بھی بجلی خرچ ہوتی رہتی ہے جس کے لیے اسٹینڈ بائی پاور کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔