واٹس ایپ کا متبادل، پاکستان کی پہلی کمیونیکیشن ایپ کا اجراء کردیا گیا۔

WhatsApp alternative, Pakistan's first communication app launched.

چیٹنگ ایپ واٹس ایپ کا متبادل بن گیا، پاکستان کی پہلی کمیونیکیشن ایپ کا اجراء کردیا گیا،وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے بیپ پاکستان نامی ایپلیکیشن کا افتتاح کیا۔ وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے ای آفس کے  نئے و جدید ویب ورژن کا بھی اجراء کردیا۔

اسمارٹ ای آفس کے تحت ان ایپلی کیشنز کو نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تحت بنایا گیا ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا تھا کہ بیپ پاکستان مکمل پاکستانی ساختہ آڈیو ،وڈیو،کانفرنس کالنگ کے ساتھ چیٹ ایپلیکیشن ہے،تمام ڈیٹا پاکستان میں محفوظ ہوگا۔

ایئر کنڈیشنر کے وہ متبادل جو بجلی کا بل کم کر سکتے ہیں۔

 ابتداء میں  ایپ مخصوص سرکاری افسران استعمال کریں گے، ایک ماہ کے تجرباتی استعمال کے بعد تمام حکومتی افسران و ملازمین اس کا استعمال کرسکیں گے،ایپلی کیشن کا مقصد حکومتی افسران و ملازمین کے مابین اہم سرکاری گفتگو کو محفوظ بنانا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کامیابی سے استعمال کے ایک سال بعد اسے عوامی استعمال کیلئے بھی اوپن کردیا جائے گا، تقریب میں شاندار خدمات پر شرکاء نے کھڑے ہوکر سید امین الحق کو تالیوں کی بھرپور گونج میں خراج تحسین پیش کیا ۔سوا تین سال کے دور وزارت میں سید امین الحق نے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں انقلابی اقدامات کیے۔





اشتہار


اشتہار