توشہ خانہ فوجداری کیس: عمران خان کے وکلاء پیش نہیں ہوئے

Tosha Khana criminal case: Imran Khan's lawyers did not appear

 توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کے وکلاء ابھی تک عدالت میں پیش نہیں ہوئےاسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں توشہ خانہ کیس کی سماعت آج بھی ہورہی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ توشہ خانہ کیس کی سماعت کے موقع پر جوڈیشل کمپلیس میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

کراچی کے مہنگائی سے ستائے عوام کیلئے خوشخبری

ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت کررہے ہیں۔ توشہ خانہ کی آج ہونے والی سماعت کو انتہائی اہم خیال کیا جارہا ہے کیونکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سماعت دوبارہ کرنے کے فیصلے کے بعد آج پہلی سماعت ہورہی ہے۔

سماعت شروع ہوئی تو الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز اور سعد حسن عدالت میں پیش ہوئے، تاہم چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا۔ ملزم کے وکیل کی عدم موجودگی پر سماعت 9 بجے تک ملتوی کی گئی۔

سماعت دوبارہ شروع ہونے پر بھی چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہ ہوا۔ عدالت کی جانب سے دوسری بار کیس کال کرانے کی ہدایت کی گئی۔ جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ کچھ کہہ دیں، کوئی شعر ہی کہہ دیں۔

جس پر امجد پرویز نے شعر سنایا کہ
 
         وہ ملا تو صدیوں کے بعد بھی، میرے لب پہ کوئی گلہ نہ تھا
            اسے میری چپ نے رلا دیا جسے گفتگو میں کمال تھا

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء کو 10:30 تک مہلت دے دی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 10:30 تک ملتوی کردی۔


اشتہار


اشتہار