کراچی کے مہنگائی سے ستائے عوام کیلئے خوشخبری

Good news for the people of Karachi suffering from inflation

سربراہ ایشیاء پاک انویسٹمنٹ شہریار چشتی نے کراچی کے شہریوں کو سستی بجلی دینے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق شہریار چشتی نے اپنے بیان میں کہا کہ کے الیکٹرک کا کنٹرول جلد ایشیاء پاک کے پاس آجائے گا، کراچی کیلئے سستی بجلی کے حصول کیلئے آئندہ پانچ سالوں میں ڈھائی سے تین ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی، سستی بجلی کیلئے کوئلہ، ہوا اور سولر میں سرمایہ کاری ہوگی۔

مہنگائی کا طوفان ، بازاروں میں کاروبار شدید متاثر

شہریار چشتی نے کہا کہ سب سے پہلے جامشورو میں موجود امپورٹڈ کول پاور پلانٹ کو تھر کے کوئلے پر منتقل کیا جائے گا، 660 میگاواٹ کا جامشورو پلانٹ تیار ہے جس کو تھر کے کوئلے پر منتقل کرکے آئندہ چھ ماہ میں بجلی حاصل ہوسکے گی، منصوبے پر 50 ملین ڈالر لاگت آئے گی

جامشورو میں ہی ایک اور مزید چھ سو ساٹھ میگاواٹ کے مقامی کوئلے کا پلانٹ لگایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ونڈ اور سولر سے آئندہ پانچ سال میں 3000 میگاواٹ سستی بجلی حاصل کی جائے گی، اس پروجیکٹ میں ڈھائی ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، یو اے ای کے تعاون سے یہ سرمایہ کاری ہوگی۔





اشتہار


اشتہار