یہ عادتیں آپ کو نوجوانی میں ہی ’امیر‘ بناسکتی ہیں


یہ عادتیں آپ کو نوجوانی میں ہی ’امیر‘ بناسکتی ہیں۔ اگرچہ پیسے کا ہونا خوشی کی ضمانت نہیں دیتا، لیکن یہ آپ کو خوشی کو محسوس کرنے کا ذریعہ ضرور بن سکتا ہے۔ 

اسمارٹ فون کی اسپیڈ بڑھانے کا آسان طریقہ؛ جانیے

تکمیل اور خوشی کے احساس کے علاوہ دولت کا حصول کامیابی کا باعث بھی بن سکتا ہے، اور کامیابی خوشی کا باعث بن سکتی ہے۔دولت یا مالی تحفظ کے حصول کے لیے کچھ عادات پر عمل کرنا اور کوشش کرنا انتہائی ضروری ہے۔

یہ عادتیں آپ کو نوجوانی میں ہی ’امیر‘ بناسکتی ہیں

ٹائمز آف انڈیا میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق ان عادات کو اپنانا آپ کو30 سال تک کی عمر تک پہنچنے میں کافی دولت کمانے میں مدد کرسکتا ہے۔

طے شدہ اہداف کو حاصل کرنا

یہ عادتیں آپ کو نوجوانی میں ہی ’امیر‘ بناسکتی ہیں

ہر کسی کے لئے طے شدہ عزائم کو حاصل کرنا مشکل ہو سکتا ہے، لیکن زندگی کے بارے میں اپنے نقطہ نظر کو بتدریج تبدیل کرنا اور اپنی تمام تر توجہ اس مقصد کے حصول کی طرف لگانا ممکن ہے، اس سے کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔

ایک ہی مقصد پر قائم رہیں

ہر شخص کا ایک ہی مقصد ہونا چاہیئے جسے وہ پورا کرنے کی کوشش میں لگا رہے۔ اس مقرر کردہ مقصد کو حاصل کرنے کے لیے آدمی کو بہت زیادہ محنت کرنے کے علاوہ ثابت قدم بھی رہنا چاہیے۔مثال کے طور پرآدمی کو ایک مخصوص عمر کے لیے اپنے اہداف پر غور کرنا چاہیے۔ وہ سب کچھ جو وہ ایک خاص عمر سے پہلے کرنا چاہتا ہے۔ ان اہداف کی منصوبہ بندی کرنے سے علم ہو گا کہ ایک شخص کیا چاہتا ہے اور انہیں حاصل کرنے کے لیے اسے کیا کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنے اخراجات کو اپنی آمدنی سے کم رکھیں

کسی شخص کی بقا کی بنیاد وہ معاوضہ ہوتا ہے جو اسے اپنی محنت یا ہنر کے عوض حاصل ہوتا ہے۔ اس رقم کا صرف ایک مخصوص حصہ خرچ کرنے کا فیصلہ کامیابی کی سیڑھی کا پہلا قدم ہے۔اس بات کا بہت کم امکان ہے کہ کوئی مستقبل کے لیے کچھ بچت کرسکے گا، اس لیے بچت کی طرف لازمی جانا چاہیئے۔

جلد بچت شروع کریں

آج کی دنیا میں پیسہ خرچ کرنے کے بہت سے طریقے ہیں جو آپ کی آمدنی کو تیزی سے ختم کر سکتے ہیں، لیکن اگر کوئی شخص اپنے ابتدائی دنوں میں کافی رقم حاصل کرنا چاہتا ہے تو اسے بچت میں ایک خاص رقم لگانے یا اسے دانشمندی سے سرمایہ کاری کرنے پر دوبارہ توجہ دینے کی ضرورت ہوگی۔ اس کی بدولت وہ جلد ہی ایک امیر زندگی گزارنے کے قابل ہو جائے گا۔

سخت بجٹ کنٹرول
یہ عادتیں آپ کو نوجوانی میں ہی ’امیر‘ بناسکتی ہیں



اشتہار


اشتہار