
معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ ایک بار پھر میدان میں آگئیں،مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر بڑا اعلان کردیا۔
کراچی میں3 روز کے دوران پیپلز پارٹی کے دو مقامی عہدیدار قتل۔
سابق وزیر اعظم شہباز شریف کے لندن پہنچتے ہی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ خان صاحب کو غیرقانونی طور جیل میں رکھنے پر کل(یعنی آج) دوپہر 12 بجے شہباز شریف کی پہلی ویڈیو جاری کروں گی۔ اس بار وڈیو پیغام نہیں وڈیو جاری ہوگی۔
خان صاحب کو غیرقانونی طور جیل میں رکھنے پر کل دوپہر 12 بجے شہباز شریف کی پہلی ویڈیو جاری کروں گی۔ اس بار وڈیو پیغام نہیں وڈیو جاری ہوگی۔
— Hareem Shah (@_Hareem_Shah) August 20, 2023
اس سے قبل 24 نیوز کے وی لاگر مناظر علی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید جیسے بھی ہیں بہت اچھے انسان ہیں۔ میرے جھگڑے ان کے ساتھ سائڈ پر رکھتے ہوئے عمران خان میرے لیڈر ہیں اور وہ جس بہادری سے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اس لحاظ سے بھی اب مجھے اور پسند ہیں۔ میزبان کے شیخ رشید کے ساتھ تعلقات کے سوال پر حریم شاہ کا کہنا تھا کہ ان کے اور میرے تعلقات بیچ میں ٹھیک نہیں تھے لیکن اب ہمارے تعلقات ٹھیک ہیں۔