مہنگائی کا طوفان ، بازاروں میں کاروبار شدید متاثر

Storm of inflation, business in the markets is severely affected

آسمان کو چھوتی مہنگائی کے باعث بازاروں میں کاروباری سرگرمیاں ماند پڑ گئی ہیں ۔مہنگائی کا جِن دن بدن بے قابو ہونے کی وجہ سے غریب آدمی کی پریشانیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ، دوسری جانب کاروباری طبقہ بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے پریشان ہے ۔

حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا ، فی لٹر 19.95 روپے اضافہ

تاجروں کا کہنا ہے کہ مارکیٹوں اور بازاروں میں کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔  ہر چیز مہنگی ہونے کی وجہ سے کاروبار نہیں، کرائے اور اخراجات نکالنا مشکل ہے اوپر سے بجلی کے بلوں نے کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔آل پاکستان انجمن تاجران نے وزیراعظم شہبازشریف سے ریلیف کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔







اشتہار


اشتہار