سندھ حکومت کی جانب سے پہلی بار ضلع کونسل کی جانب سے روہڑی شہر کو فری وائی فائی زون قرار دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق منصوبے کا افتتاح ضلع چیئرمین کمیل حیدر شاہ نے کیا، روہڑی شہر کو سندھ کا پہلا فری وائی فائی زون قرار دیدیا گیا۔
پاکستان کے بڑے ائیرپورٹس پر پرندوں کو مارنے کا جدید سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ
منصوبے کا افتتاح ضلع چیئرمین کمیل حیدر شاہ نے کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جدید دور میں نوجوانوں کیلئے فری انٹرنیٹ ناگزیر ہے، ایک وقت میں 3 ہزار شہری مستفید ہوسکیں گے۔
ضلع چیئرمین نے مزید کہا کہ اگلے مرحلے میں سکھر، پنو عاقل اور دیگر شہروں میں سروس دیں گے۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ فری انٹرنیٹ سروس سے تعلیم کا حصول آسان ہوجائے گا۔