پیٹرول، ڈیزل کی قیمت 290 روپے سے تجاوز کر گئی۔

Petrol, diesel prices crossed Rs 290.

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا۔حکومت نے پٹرول کی قیمت میں17.50روپےفی لیٹر اضافہ کردیا۔اضافے کے بعد پٹرول کی نئی کی قیمت 290.45 روپےفی لیٹر ہوگئی۔ڈیزل کی قیمت میں بھی 20 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ضافے کے بعد ڈیزل کی قیمت 293.40 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

نواز شریف کب وطن واپس آرہے ہیں؟ جاوید لطیف نے بتا دیا۔

مختلف شہروں میں پیٹرول پمپس بند

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ کے پیش نظر آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اور پیٹرول پمپس ڈیلرز ایسوسی سرگرم ہوگئے تھے۔پیٹرول پمپس ڈیلرز نے پیٹرول کی ذخیرہ اندوزی شروع کردی تھی۔

 اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں پیٹرول پمپس بند کردیئے گئے تھے۔پیٹرول اور ڈیزل کی عدم دستیابی پر عوام پریشان ہوئے، پمپس کی بندش پر اوگرا اور انتظامیہ نے چپ سادھ لی تھی۔ کچھ شہروں میں پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔






اشتہار


اشتہار