دنیا کا امیر ترین بھکاری کون ہے؟بھارتی اخبار نے بتادیا

Who is the richest beggar in the world? Indian newspaper told

دنیا بھر میں کئی لوگ ضرورت اور مجبوری کے تحت بھیک مانگتے ہیں تاہم کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جنہوں نے بھیک مانگنے کو ایک نفع بخش اور منافع بخش پیشے میں تبدیل کر دیا ہے۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھرت جین دنیا کا امیر ترین بھکاری ہے جسے ممبئی کی سڑکوں پر بھیک مانگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھرت جین گھر میں مالی مشکلات کے باعث تعلیم حاصل نہ کر سکا تاہم اب اس کے اہلخانہ میں اس کی بیوی، 2 بچے، بھائی اور والد ہیں۔بھارتی اخبار کے مطابق بھرت جین 7.5 کروڑ کا مالک ہے اور وہ ماہانہ بھیک مانگ کر 60 سے 75 ہزار روپے جما کر لیتا ہے۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھرت جین ممبئی میں ایک فلیٹ کا مالک بھی ہے جس کی مالیت 1.2 کروڑ روپے ہے جبکہ اس کی 2 دکانیں بھی ہیں جن کا کرایہ 30 ہزار روپے ہے۔

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے پر سیلاب کا خدشہ

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ شخص شہر کے مصروف اور اہم علاقوں میں بھیک مانگتا ہے اور یہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ ایک بیڈروم، ہال اور کچن والے 2 منزلہ گھر میں رہتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اتنا امیر آدمی ہونے کے باوجود جین بھیک مانگتا رہتا ہے جبکہ بہت سے لوگ چند سو روپے کمانے کے لیے کئی گھنٹے جدوجہد کرتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق بھرت جین 10 سے 12 گھنٹے کے دوران روزانہ 2 سے ڈھائی ہزار روپے کما لیتا ہے۔



اشتہار


اشتہار