واٹس ایپ نےبہترین نیا فیچر متعارف کروادیا

WhatsApp has introduced a great new feature

واٹس ایپ نے خاموشی سے اپنی میسجنگ سروس میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق اس فیچر کے ذریعے صارفین کے لیے میٹا کی زیرملکیت میسجنگ سروس میں فون نمبر محفوظ کیے بغیر لوگوں سے چیٹ کرنا بہت آسان ہو جائے گا۔ اگر آپ کسی فرد کے فون نمبر کو کانٹیکٹس میں محفوظ کیے بغیر چیٹ کرنا چاہتے ہیں تو یہ عمل اب بہت آسان ہو گیا ہے۔

گوگل نے پاکستانیوں کو لون ایپس سے بچانے کے لیے پالیسی سخت کردی

آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے واٹس ایپ کے تازہ ترین ورژن میں یہ نیا فیچر متعارف کروادیا گیا ہے۔کمپنی کی جانب سے تو اس فیچر کا اعلان نہیں کیا گیا  لیکن WABetaInfo نے ایک رپورٹ میں اس بارے میں بتایا۔

فیچر کو کیسے استعمال کریں؟
اگر آپ آئی فون میں واٹس ایپ استعمال کر رہے ہیں تو چیٹ لسٹ میں اسٹارٹ نیو چیٹ کے بٹن پر کلک کریں۔اب وہ فون نمبر درج کریں جو آپ کی کانٹیکٹ لسٹ میں موجود نہیں 

گر وہ فون نمبر واٹس ایپ پر موجود ہوا تو پھر آپ اسے ایڈ کیے بغیر بھی چیٹ کر سکیں گے۔اینڈرائیڈ صارفین بھی اسی طریقہ کار سے لوگوں سے فون نمبر ایڈ کیے بغیر چیٹ کر سکتے ہیں۔اگر یہ فیچر نظر نہیں آ رہا تو گوگل پلے اسٹور یا ایپل کے ایپ اسٹور پر واٹس ایپ کو اپ ڈیٹ کریں۔



اشتہار


اشتہار