جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین کی خودکشی، پولیس کو وہاں کیا ملا؟

Jahangir Tareen's brother Alamgir Tareen's suicide, what did the police find there?

استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے خودکشی کرلی۔خاندانی ذرائع کے مطابق عالمگیر ترین نے پستول سے اپنے سر میں گولی ماری۔

لاہور میں بارش کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 9 افراد جاں بحق

جہانگیر ترین کو بھائی کی خودکشی کی خبر پارٹی اجلاس کے دوران ملی۔ جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان، عالمگیرترین کی رہائش گاہ پر موجود تھے۔ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی بھی عالمگیر ترین کی رہائش گاہ پہنچے۔


پولیس ذرائع کا کہنا ہے عالمگیر ترین لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں موجود تھے، وہاں سے اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی ہے۔پولیس حکام کے مطابق عالمگیر ترین نے خودکشی سے قبل ایک تحریر بھی چھوڑی ہے جس میں انہوں نے اپنی بیماری کا ذکر کیا ہے۔پولیس نےعالمگیر ترین کی مبینہ خودکشی کی تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق عالمگیر ترین کی لاش فلیٹ کے کمرہ نمبر 3 سے ملی ہے، لاش کے پاس پستول موجود تھا اور ان کے 2 ملازم فلیٹ میں موجود نہیں تھے۔

عالمگیر ترین کی ڈیڈ باڈی کو اسپتال روانہ کر دیا گیا ہے، اسپتال میں ان کا پوسٹ مارٹم متوقع ہے۔جہانگیر ترین بھی ڈیڈ باڈی کے ہمراہ اسپتال روانہ ہوئے۔
عالمگیر ترین غیر شادی شدہ تھے، ان کی عمر 63 سال تھی، ان کی منگنی ہوئی تھی اور وہ دسمبر میں شادی کرنے جا رہے تھے۔


اشتہار


اشتہار