امارات میں 8 گھنٹے سے زائد ڈیوٹی پر اوور ٹائم دینے کا حکم

Order to give overtime on duty of more than 8 hours in Emirates

متحدہ عرب امارات میں ملازمین سے 8 گھنٹے سے زائد ڈیوٹی لینے والی کمپنیوں کو اوور ٹائم دینے کا حکم دے دیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت افرادی قوت و اماراتائیزیشن کے ماتحت صحت و پیشہ ورانہ سلامتی ادارے کے ڈائریکٹر ابراہیم العماری نے بیان میں کہا ہے

 کہ امارات کے قوانین کے تحت موسم گرما میں دوپہر میں کھلے مقامات پر کام کرنے پر پابندی کے دورانیے کے بعد روزانہ ڈیوٹی کے 8 گھنٹے مکمل کرانا ضروری ہے۔ کوئی ادارہ 8 گھنٹے سے زیادہ کام کرواتا ہے تو اسے اوور ٹائم ادا کرنا ہوگا۔

برطانوی ائیر لائن کا اسلام آباد سے لندن کیلئے فضائی آپریشن بند کرنے کا اعلان۔

انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات پہلا ملک ہے جس نے مزدوروں کی صحت اور سلامتی کو مد نظر رکھتے ہوئے دوپہر کے اوقات میں کھلے مقامات پر ڈیوٹی دینے پر پابندی عائد کی ہے۔

اماراتی قانون کے تحت ان دنوں دوپہر ساڑھے 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کھلے مقامات پر دھوپ میں ڈیوٹی نہیں لی جا سکتی۔ دوپہر کے وقت کھلے مقامات پر کام لینے پر 15 ستمبر تک پابندی ہے۔



اشتہار


اشتہار