اسٹیٹ بینک نے 75 روپے کا نیا یادگاری نوٹ جاری کردیا

State Bank has released a new commemorative note of Rs 75

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی پچتھرویں سالگرہ کے موقع پر 75 روپے کا نیا یادگاری نوٹ جاری کردیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ آج تاریخی دن ہے اور اسی مناسبت سے 75 روپے کا نیا یادگاری نوٹ جاری کررہے ہیں، جو محض ایک مرتبہ جاری ہوگا۔

پنجابی فلم 'کیری آن جٹا 3' کا پاکستانی باکس آفس پر راج، 6 کروڑ کما لیے

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیے گئے نئے 75 روپے کے نوٹ کے فرنٹ پر قائداعظم اور عقب میں محترمہ فاطمہ جناح کی تصویر موجود ہیں جبکہ نوٹ پر متبادل توانائی کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے ونڈ مل اور سولر پینل بنائے گئے ہیں۔واضح رہے کہ نوٹ پر خطاطی سے بنی اسٹیٹ بینک کی عمارت بھی نوٹ پر موجود ہے۔



اشتہار


اشتہار