بھارتی پنجابی فلم 'کیری آن جٹا 3' پاکستانی باکس آفس پرچھا گئی،اب تک 6 کروڑ کما لیے۔تفصیلات کےمطابق عید الاضحیٰ پر نمائش کے لیے پیش کی جانیوالی فلموں میں بھارتی پنجابی فلم نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔پاکستان میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر مجموعی طور پر7 فلمیں نمائش کے لیے پیش کی گئی،
ذرائع کے مطابق عید کے پہلےدن پاکستانی فلموں کوفروغ کرنے کے لیے زیادہ تر سینما گھروں میں پاکستانی فلموں کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔بھارتی ویب سائٹ کے مطابق بھارتی پنجابی فلم کیری آن جٹا 3 نے مجموعی طورپرپاکستان میں 225 ہزارامریکی ڈالرز کا بزنس کیا جو کہ پاکستانی کرنسی کے مطابق 6 کروڑ کی رقم بنتی ہے۔
ٹک ٹاک سے پیسے کمانا اب صارفین کیلئے زیادہ آسان ہوگیا۔
عید کے پہلے دن سب سے زیادہ شوز پاکستانی فلم تیری میری کہانیاں کو ملے جن کی مجموعی تعداد 174 ہے، دوسرے نمبر پربھارتی پنجابی فلم کیری آن جٹا 3 ہے جس کو 100 شوز ملے ہیں، واضح رہے کہ یہ فلم صرف پنجاب سرکٹ میں ریلیز کی گئی ہے۔
تاحال کیری آن جٹا 3 کی نمائش پورے پنجاب میں نہیں ہوسکی، تاہم اس کے باوجود بھی کیری آن جٹا 3 کا بزنس تمام پاکستانی فلموں سے زیادہ رہا، جبکہ 3 دن میں پاکستانی فلم تیری میری کہانیاں کا مجموعی بزنس 2 کروڑ 33 لاکھ کا رہا۔