100 یونٹ بجلی استعمال کرنیوالےصارف کا بل 1836روپے آئیگا

The bill of a consumer using 100 units of electricity will be Rs. 1836

آئی ایم ایف کے مطالبے پر بجلی کا ٹیرف 24 روپے 82 سےبڑھا کر29 روپے78 پیسے مقرر ،100 یونٹ بجلی استعمال کرنیوالےصارف کا بل 1836روپے آئیگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکس اور سلیبس کے ساتھ اوسطاً فی یونٹ قیمت 50 روپے تک پہنچ جائے گی۔نیپرا فیصلے پر عملدرآمد کی صورت میں گھریلو صارفین پر سلیب وائز بوجھ پڑے گا ۔

ماہانہ 100 یونٹ کا ٹیرف 13.4 سے بڑھ کر 18.36 فی یونٹ ہو جائے گا ، 100 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارف کا بل 1836روپے ہو جائے گا۔ماہانہ 200 یونٹ کا ٹیرف 23.91روپے فی یونٹ، بل 3700 سےبڑھ 4700 روپےہوجائےگا ۔ماہانہ 300 یونٹ کے استعمال پر بل 6 ہزار سے بڑھ کر 8 ہزار روپےتک پہنچ جائے گا ۔

آئی ایم ایف کے بعد عالمی بینک کی پاکستان پر ڈالروں کی بارش، وجہ کیا ہے؟

400 یونٹ استعمال کرنیوالے صارف کا بل 10 ہزار سے بڑھ کر 12300 روپے ہو جائے گا۔500 یونٹ کے استعمال پر بجلی کا بل 13 ہزار سے بڑھ کر 16 ہزار تک جا پہنچے گا۔

ماہانہ 700 یونٹ استعمال کرنے والے کا بل 24 ہزار سے بڑھ کر 28 ہزار ہو جائےگا۔ٹیکسز، سرچارجز ، کیپسٹی پیمنٹ اور ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ بل میں الگ شامل ہوں گے۔وفاقی حکومت کی جانب سے حتمی نوٹیفکیشن کے بعد مذکورہ قیمتوں کا نفاذ ہو گا۔


اشتہار


اشتہار