حیران کن منصوبوں کے شہر دبئی میں دنیا کا سب سے بڑا ایئرپورٹ بنے گا

The world's largest airport will be built in Dubai, the city of astonishing plans

 عالمی سفری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے دبئی میں 2050ء تک دنیا کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ بننے والا ہے، یہ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد سالانہ 255 ملین مسافروں کو ہینڈل کرنے کی صلاحیت کا حامل ہوگا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق 145 مربع کلومیٹر کے رقبے کے ساتھ دبئی ساؤتھ شہر کا سب سے بڑا واحد اربن ماسٹر ڈویلپمنٹ پلان ہے،

 جو بزنس فرینڈلی فری زون کے فوائد کے ساتھ ساتھ یہ رہائشی اختیارات کی ایک متنوع رینج بھی فراہم کرے گا، یہ منصوبہ ہوابازی اور لاجسٹکس ایکو سسٹم پر توجہ مرکوز کرتا ہے جہاں مکمل طور پر آپریشنل ہونے کے بعد دنیا کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ ہوگا، جو ہوائی زمینی اور سمندر کے راستے ملانے والے ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کا حصہ ہے۔

بتایا گیا ہے کہ 56 مربع کلومیٹر کے وسیع رقبے پر پھیلا ہوا یہ زبردست منصوبہ دبئی کی تیزی سے ترقی کرتی معیشت میں خاطر خواہ حصہ ڈالنے کے لیے تیار ہے، اس منصوبے کا ابتدائی مرحلہ 2030ء تک مکمل ہونے والا ہے، جو ہوائی اڈے کی صلاحیت کو نمایاں طور پر بڑھا دے گا، 

جس سے اس کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا اور یہ ہر سال 130 ملین مسافروں کو سنبھالنے کے قابل ہوجائے گا، جس کو بتدریج بڑھاتے ہوئے دبئی کے جنوب میں واقع المکتوم بین الاقوامی ہوائی اڈے کو 2050ء تک دنیا کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ بنانا ہے جو سالانہ 255 ملین مسافروں کو ایڈجسٹ کرنے کی صلاحیت کا حامل ہوگا۔

ملازمت کے خواہشمند افراد کیلئے دبئی سے بڑی خوشخبری آگئی


اس سال کے شروع میں ال مکتوم بین الاقوامی ہوائی اڈہ، جسے دبئی ورلڈ سینٹرل (DWC) بھی کہا جاتا ہے، اس کی 120 بلین درہم سے توسیع کے لیے پہلے سے طے شدہ منصوبے کو مرحلہ وار جاری رکھنے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں، 

یہ دبئی کا دوسرا بین الاقوامی ہوائی اڈہ ہے جو 27 جون 2010 کو کارگو آپریشنز کے لیے کھولا گیا، اس کے بعد اکتوبر 2013ء میں یہاں مسافروں کی پروازیں شروع ہوئیں، 

اس وقت ٹرمینل کی گنجائش 5 سے 7 ملین مسافروں کی ہے جب کہ ایک بار توسیع کا کام مکمل ہونے کے بعد DWC دنیا کا سب سے بڑا عالمی گیٹ وے ہوگا، یہ 12 ملین ٹن مال برداری کے لیے ملٹی ماڈل لاجسٹک مرکز کے طور پر بھی کام کرے گا۔




اشتہار


اشتہار