کوئٹہ میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتیں جاری ہیں۔ ملزمان آج کل قربانی کے جانور چوری کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔
کوئٹہ کے علاقے برما ہوٹل منیر مینگل روڈ پر چوری کی انوکھی واردات ہوئی۔ نامعلوم چور نے چلتی گاڑی سے قربانی کیلئے لے جانے والا بکرا نیچے اتار لیا۔ بکرا گاڑی سے اتار نے پر ملزم کا ساتھ پیچھے سے موٹرسائیکل پر آیا اور دونوں بکرا لے کر فرار ہوگئے۔
#AajNews #EidUlAdha2023 #Quetta pic.twitter.com/ZRdHrwedRc
— Aaj TV Urdu (@Aaj_Urdu) June 25, 2023
واقعہ کی سی سی ٹی فوٹیج منظر عام پر آنے سے شہری پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں کہ اب چوروں نے نت نئے طریقے ڈھونڈ لیے ہیں۔ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں۔