رمضان المبارک کیلئے تعلیمی اداروں کے اوقات جاری

Educational institutions' timings for Ramadan extended
سندھ حکومت نے رمضان المبارک میں اسکولوں کے نئے اوقات کار کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سندھ میں رمضان المبارک کے دوران سکولوں کے اوقات کار کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے ڈبل شفٹ پر چلنے والے پرائمری سکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح 7:30 سے 11:30تک ہوگی، جبکہ دوسری ڈبل شفٹ صبح 11:45 سے شام 2:45 منٹ تک ہوگی،سنگل شفٹ 8:00 سے 12:30 تک ہوگی۔

LOADING...

جمعے کے روز پرائمری سکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح 7:30 سے 10:30تک ہوگی، سنگل شفٹ 8:00 سے 11:30 تک ہوگی، جبکہ دوسری ڈبل شفٹ صبح 11:45 سے شام 1:15 منٹ تک ہوگی۔رمضان المبارک میں سندھ کے ڈبل شفٹ پر چلنے والے سکینڈری، ہائرسیکنڈری اور ایلیمینٹری سکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح 7:30 سے 11:30تک ہوگی، جبکہ دوسری ڈبل شفٹ صبح 11:45 سے شام 2:45 منٹ تک ہوگی، سنگل شفٹ 8:00 سے 12:30 تک ہوگی۔جمعے کے روز سیکینڈری، ہائرسیکنڈری اور ایلیمینٹری سکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح 7:30 سے 10:30تک ہوگی، سنگل شفٹ 8:00 سے 11:30 تک ہوگی، جبکہ دوسری ڈبل شفٹ صبح 11:45 سے شام 1:15 منٹ تک ہوگی۔





اشتہار


اشتہار