تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کو ایک ارب ڈالر قرض کی واپسی کا انتظام کرلیا ہے۔ چین سے 30 کروڑ ڈالرز جلد مل جائیں گے، یہ طے کر چکے ہیں کہ ادائیگی فاسٹ ٹریک سے کی جائے گی۔ 300 ملین ڈالر بھی پاکستان کو تین یا چار روز میں واپس آجائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم پیمنٹس چائنہ بینک کو واپس کرتے ہیں، پیمنٹس پر کچھ کنفوزن چل رہی ہیں، جون میں مین پیمنٹس ڈیوتھیں ایک بلین چائینہ ڈولپمنٹ بینک کی تھی، پچھی پیمنٹ میں کئی ماہ لگ گئے تھے، مقررہ تاریخ سے پہلے ہم چین کے بینکس کو پیمنٹس واپس کرتے ہیں۔
یوٹیوب سے پیسہ کمانےکے خواہش مند افراد کیلئے خوشخبری
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بڑی خوشخبری سنادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے چائنہ کےدونوں بینکوں سے رابطہ کیا ہے جس میں طے ہوا ہے چین کے دونوں بینک پاکستان کو رقم واپس کریں گے بیرونی ادائیگی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے غیر ملکی پٹرولیم کمپنی شیل کے پاکستان سے کاروبارہ ختم کرنے کے حوالے سے بتایا کہ شیل کمپنی پاکستان سے اپنا کاروبار ختم نہیں کر رہی۔