سب سے بڑے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب سے پیسہ کمانا اب پہلے سے بھی آسان ہوگیا ہے، یوٹیوب نے پیسہ کمانے کے خواہش مند افراد کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گوگل کی زیر ملکیت ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب سے پیسہ کمانے کیلئے پہلے سے عائد شرائط کو نرم کردیا گیا ہے، یوٹیوب کی جانب سے ویڈیوز کو آمدنی کا ذریعہ بنانے کے خواہش مندافراد کو یوٹیوب پارٹنر پروگرام( وائے پی پی) میں شمولیت کو اور زیادہ آسان کردیا ہے۔
پہلےیوٹیوب کے پارٹنر پروگرام کا حصہ بننے کیلئے ایک ہزار سبسکرائبرز، طویل ویڈیوز پر 4 ہزار گھنٹے کا واچ ٹائم یا شارٹس پر ایک کروڑ ویوز جیسی سخت شرائط عائد تھیں۔
تاہم اب یوٹیوب کی جانب سے ان شرائط میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئے وائی پی پی میں شمولیت کیلئے 500 سبسکرائبرز، 90 روز میں 3 پبلک ویڈیوز کی پوسٹنگ اور ایک سال میں طویل ویڈیوز پر 3ہزار گھنٹوں کا واچ ٹائم یا شارٹ ویڈیوز پر 30 لاکھ ویوز جیسی شرائط عائد کردی ہیں۔
ٹک ٹاک سے پیسے کمانا اب صارفین کیلئے زیادہ آسان ہوگیا۔
ابتدائی مرحلے میں شرائط کی نرمی کا اطلاق امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، جنوبی کوریا اور تائیوان جیسے ممالک کے صارفین پر ہوگا، کمپنی کے مطابق جلد ہی دیگر ممالک کیلئے بھی وائے پی پی میں شمولیت کی شرائط کو نرم کردیا جائے گا۔
شرائط کو پورا کرنے والے صارفین یوٹیوب کو وائے پی پی میں شمولیت کیلئے باقاعدہ طور پر درخواست دے سکیں گے، درخواست منظور ہونے کے بعد صارفین سپر تھینکس، سپر چیٹ، سپراسٹیکرز اور دیگر فیچرز تک رسائی حاصل کرسکیں گے اور آمدنی بھی حاصل کرسکیں گے۔