بینک سے رقم نکلوانے والے ہوجائیں ہوشیار!! اب کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟

Bank withdrawers be careful!! How much tax should be paid now?

آئندہ مالی سال 2023-24 کے بجٹ میں نان فائلر پر 50 ہزار سے زائد رقم نکالنے پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں مالی سال 2023-24 کا بجٹ پیش کیا۔

بجٹ دستاویز کے مطابق بینک سے رقم نکالنے پر ٹیکس عائد کرنا معیشت کو دستاویزی کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

نان فائلرز کے بینک سے رقم نکالنے پر ایڈوانس ٹیکس عائد

بجٹ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ نان فائلر افراد کی جانب سے بینک سے رقم نکالنے کو دستاویزی اور ان کی ٹرانزیکشن کے اخراجات بڑھانے کیلئے 50 ہزار روپے سے زائد کی رقم نکالنے پر 0.6 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد کیا جارہا ہے۔




اشتہار


اشتہار