مسافر ٹرین الٹ گئی،متعدد افراد شدید زخمی۔

The passenger train overturned, many people were seriously injured.

پنجاب کے ضلع فیصل آباد کے علاقے جھمرہ میں ڈوگراں والا پھاٹک کے قریب میانوالی ایکسپریس ٹرین کی بوگی الٹ گئی۔

       ٹک ٹاک سے پیسے کمانا اب صارفین کیلئے زیادہ آسان ہوگیا۔


ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 10 مسافر زخمی ہوگئے زخمی ہو نے والوں میں زکر ولد زمان خان 29 سال
 میانوالی طاہرہ بی بی اور ضیائ اللہ 40 سال عیسیٰ خیل رضوانہ بی بی اور حبیب خان 36 سال سرگودھاحجاب فاطمہ ولد اصغر علی 17 سال چنیوٹ سلمیٰ ولد عبدالستار 45 سال دنیا پور مکرم ولد فرخ 26 سال اوکاڑہ مناہل خان ولد آصف 16 سال لاہور زوہیب خان ولد آصف 14 سال لاہوربابر ولد عبدالغفور 64 سال سرگودھااور نادر خان ولد نور گل 55 سال لاہور شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پاکستان ریلوے ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین لاہور سے میانوالی جا رہی تھی ، بارش سے ریلوے ٹریک کے نیچے زمین نرم ہونے پر بوگی الٹی اور حادثہ پیش آیا۔






اشتہار


اشتہار