اماراتی وزٹ ویزا پر ملک کے اندر سے قیام بڑھانے کی اجازت


Permission to extend stay from within the country on Emirates visit visa

30 یا 60 دن کے وزٹ ویزا پر آنے والے سیاح یو اے ای میں اپنے قیام کو مزید 30 دن تک بڑھا سکیں گے  متحدہ عرب امارات کے وزٹ ویزا پر مقیم سیاحوں کو اب ملک کے اندر سے اپنا قیام بڑھانے کی اجازت دے دی گئی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 30 یا 60 دن کے وزٹ ویزا پر آنے والے سیاح ملک کے اندر اپنے قیام کو مزید 30 دن تک بڑھا سکتے ہیں،

پٹرول اور ڈالر سستا ہونے کے بعد آٹا بھی سستا ہو گیا

فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت (ICA) اور جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے اس فیصلے سے سیاحوں کو ملک کی متنوع پیشکشوں کو دیکھنے اور ان سے لطف اندوز ہونے کے لیے اضافی 30 دن کی مہلت ملتی ہے، 

اس حوالے سے آمر سینٹر کے کال سینٹر کے نمائندے نے کہا کہ ملک کے اندر وزٹ ویزا میں توسیع ممکن ہے اور کسی بھی سیاح کو توسیع کے لیے اپنے ویزا جاری کرنے والے ایجنٹ سے رابطہ کرنا ہوگا۔

بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے گزشتہ سال اکتوبر سے اپنے ویزا کے طریقہ کار میں کئی تبدیلیاں لاگو کی ہیں، جو کہ امیگریشن اینڈ سٹیزن شپ پروگرام کی جانب سے رہائش اور داخلے کے اجازت نامے کی سب سے بڑی اصلاحات میں سے ایک ہے،

 اس کے بعد سے ملک کے وزٹ ویزا سسٹم میں کئی پیشرفت ہوئی ہے، 30 یا 60 دن کا وزٹ ویزا رکھنے والے افراد اب اضافی 30 دن کے قیام کے اہل ہوں گے اور وزٹ ویزا رکھنے والے کے لیے زیادہ سے زیادہ توسیع کی مدت 120 دن ہے۔

اسی طرح دبئی کے وزٹ ویزا قوانین میں تبدیلی کرتے ہوئے رعایتی مدت ختم کر دی گئی، پرمٹ کی میعاد ختم ہوتے ہی جرمانہ لاگو ہوگا، فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سکیورٹی کے کال سینٹر کے ایگزیکٹو نے تصدیق کی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں کہیں بھی جاری کیے گئے

 وزٹ ویزوں کے لیے کوئی رعایتی مدت نہیں ہے، اس لیے دبئی میں جاری کیے گئے وزٹ ویزوں کے لیے متحدہ عرب امارات سے باہر نکلنے کی رعایتی مدت اب لاگو نہیں ہوگی۔







اشتہار


اشتہار