پی آئی اے کا ملائیشیا میں روکا گیا طیارہ وطن واپسی کیلئے تیار

PIA plane stopped in Malaysia is ready to return home

 ملائیشیا کی عدالت نے کوالالمپور میں روکے گئے قومی ایئر لائن پی آئی اے کے طیارے کو وطن واپسی کی اجازت دے دی۔

قدرتی طور پر انتہائی گول ’چاندی ڈالر‘ جھیل

تفصیلات کے مطابق عدالت نے طیارے کو روکنے کا حکم کو معطل کر دیا، پی آئی اے کی لیگل ٹیم نے 3 دن میں عدالتی حکم کو معطل کروا کے طیارہ واگزار کروا لیا۔

ذرائع کے مطابق 26 مئی کو ملائیشیا کی مقامی عدالت نے بغیر پی آئی اے کو طلب یا نوٹس کیے طیارہ روکنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

طیارہ روکنے کے احکامات 29 مئی کو طیارے کی روانگی سے چند منٹ قبل پی آئی اے اور ایئر پورٹ حکام کو وصول کروائے گئے۔

پی آئی اے کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی عدالت نے جمعے کو طیارہ روکنے کے حکم کو پی آئی اے کے حق میں ختم کر دیا تھا۔

پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے کو مسافروں کے بغیر پرواز کر کے وطن واپس آنا ہے، پی آئی اے حکام اجازت کے لیے بھارتی ایوی ایشن سے مسلسل رابطے میں ہیں، اجازت کے بعد توقع ہے کہ طیارہ ہفتے کی رات کوالالمپور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو جائے گا۔

پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملائیشیا کی عدالت نے لیزنگ کمپنی کی درخواست پر پی آئی اے کے طیارے کو کوالالمپور ایئر پورٹ پر روک لیا تھا، طیارہ 29 مئی سے کوالالمپور ایئر پورٹ پر کھڑا ہے۔

پی آئی اے اور آئرش لیزنگ کمپنی کے درمیان طیارے کے انجن کی لیز فیس کا تنازع ہے، بوئنگ 777 ملائیشیا کی عدالت کے حکم پر روکے جانے سے پی آئی اے کو لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہوا۔















اشتہار


اشتہار