قدرتی طور پر انتہائی گول ’چاندی ڈالر‘ جھیل

A naturally very round 'silver dollar' lake

  دنیا کی سب سے گول لیکن قدرتی جھیل فلوریڈا میں واقع ہے۔ اسے’کنگسلے جھیل‘ کہا جاتا ہے جس کا دوسرا نام ’چاندی کے ڈالر والی جھیل‘ بھی ہے۔

لانچ سے پہلے، میٹا کی ٹوئٹر متبادل ایپ کا لوگو منظرِعام پر

فلوریڈا کلے کاؤنٹی میں واقع یہ جھیل پوری ریاست میں ماہی گیری کا بہترین مقام بھی ہے۔ لیکن اس کی وجہ شہرت ایسی ہے کہ گویا کسی نے پرکار سے انتہائی گول دائرہ کھینچ کر اس میں پانی بھردیا ہو۔ لیکن اس کی گولائی کا اندازہ اسی وقت ہوتا ہے .جب اسے بلندی سے دیکھا جائے۔ دیکھنے والے اس کی درست خمیدگی دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں۔

قدرتی طور پر انتہائی گول ’چاندی ڈالر‘ جھیل

پوری جھیل کا گھر دو میل یا ساڑھے چار کلومیٹر ہے  اور ساحلی رقبہ ساڑھے پانچ میل تک ہے۔ جھیل کی اوسط گہرائی 90 فٹ ہے جو اسے فلوریڈا کی سب سے گہری جھیل بھی بناتے ہیں۔ اس کے علاوہ فلوریڈا کی یہ بلند ترین اور سب سے پرانی جھیل بھی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے غیرمعمولی اہمیت حاصل ہے۔

قدرتی طور پر انتہائی گول ’چاندی ڈالر‘ جھیل

اگرچہ جھیلیں کئی اشکال اور خدوخال رکھتی ہیں، لیکن کنگسلے جھیل اپنی خاص دائرہ صورت کی بنا پر سیاحوں میں بہت مقبول ہے اور لوگ اسے دور دور سے دیکھنے آتے ہیں۔



اشتہار


اشتہار