کریڈٹ کارڈہولڈرزکوبیرونی ادائیگیوں کیلئے بینکوں سے ڈالرخریدنے کی اجازت

Credit cardholders allowed to buy dollars from banks for external payments

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے غیر متوقع فیصلہ کرتے ہوئے کریڈٹ کارڈہولڈرزکوبیرونی ادائیگیوں کیلئے بینکوں سے ڈالر زخریدنے کی اجازت دیدی۔

الیکشن کا انعقاد نہ ہوا تو ملک میں مزید تباہی آئے گی

مرکزی بینک سے جاری سرکلر کے مطابق بینکوں پرپابندی کے باعث کریڈٹ کارڈزکی ادائیگیاں اوپن مارکیٹ سے کی جارہی تھیںتاہم اب کریڈٹ کارڈہولڈرزکوبیرونی ادائیگیوں کیلئے بینکوں سے ڈالرخریدنے کی اجازت دیدی گئی ہے

۔سرکلر کے مطابق اب کریڈٹ کارڈزکی سیٹلمنٹ31جولائی تک انٹربینک کائونٹرسے کی جاسکتی ہے،انٹربینک ریٹ سے انٹرنیشنل پیمنٹس کی اجازت آج سے2ماہ کیلئے دی گئی ہے ۔
دوسری جانب کرنسی ڈیلرز نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے فیصلے سے ملکی زرمبادلہ ذخائر پر دبائو آئے گا،

اب انٹر بینک میں ڈالر کی طلب میں اضافہ اور اوپن مارکیٹ میں کمی ہوگی۔کرنسی ڈیلرز نے کہا کہ فیصلے سے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کا فرق کم ہوگا۔






اشتہار


اشتہار