ہائپر لوپ ٹرین کے ذریعے جدہ سے مکہ تک کا سفر 5 منٹ میں ممکن ہوگا

A journey from Jeddah to Makkah will be possible in 5 minutes through the Hyperloop train

‘ورجن ہائپرلوپ’ نامی برق رفتار ٹرین کی مدد سے اب سعودی عرب میں جدہ سے مکہ اور مکہ سے جدہ تک کا سفر 5 منٹ تک کے معمولی وقت میں ممکن ہوسکے گا جبکہ ریاض سے جدہ کا سفر ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں ممکن ہوگا۔ 

کراچی کے نوجوان انجینئرز نے جانوروں کا ڈیجیٹل پاسپورٹ متعارف کرا دیا

‘ہائپر لوپ ون’ نامی امریکی کمپنی کی جانب سے یہ ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے جس کے ذریعے ایک شہر سے دوسرے شہر کا سفر نہایت ہی کم وقت میں طے کیا جاسکتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کا مقصد طویل سفری اوقات کو کم سے کم کرنا ہے۔
امریکی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے مسافر 1 ہزار 78 کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے ایک کیپسیول نما ٹرین میں سفر کرسکیں گے۔ کمپنی کی طرف سے مسافروں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ آرام دے سفر کا بھی یقین دلایا گیا ہے۔

اس حوالے سے ‘ڈی پی ورلڈ’ نامی متحدہ عرب امارات کی لوجیسٹکس کمپنی کے سی ای او نے بتایا کہ 2030 تک یہ منصوبہ مکمل ہوجائے گا۔ ہائپر لوپ ٹیکنالوجی لانچ کرنے والا پہلا ملک سعودی عرب ہوگا۔

اس ٹیکنالوجی کے ذریعے سعودی عرب میں ریاض سے جدہ تک کا سفر 46 منٹ میں جبکہ ریاض سے دبئی کا سفر 51 منٹ میں با آسانی طے کیا جاسکے گا۔









اشتہار


اشتہار