ملتان میں 3 خواتین کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا، ملزم نے جائیداد کے تنازع پر 3خواتین کو قتل کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے گزشتہ روز ملتان میں تین خواتین کو قتل کرنے والے ملزم زاہد کو لاہور سے گرفتار کرلیا، آر پی او ملتان سہیل چوہدری نے بتایا کہ ملزم زاہد نے جائیداد کے تنازع پر 3خواتین کو قتل کیا تھا۔
سہیل چوہدری کا کہنا تھا کہ ملزم تہرے قتل کی واردات کے بعد لاہور روپوش ہوگیا تھا تاہم ملزم سے آلہ قتل برآمد کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔گذشتہ روز ملتان میں ایک گھر سے تین خواتین کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئیں تھیں، تینوں خواتین کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔
سپین جاتی ایک اور کشتی اُلٹ گئی
واتین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے نشتر اسپتال منتقل کیا گیا، مقتولین کی شناخت شمشاد انور، نسرین اختر اور سمعیہ اختر کے ناموں سے ہوئی تھی۔پولیس کا کہنا تھا کہ خواتین کی عمریں 25 سے 52 سال کے درمیان ہیں جبکہ جاوید نامی شہری کا گھر باہر سے بند تھا۔