15 منٹ پڑھائی، 3 گھنٹے لڑائی،6 سالہ بچے کےٹائم ٹیبل کی انٹرنیٹ پر دھوم

15 minutes of study, 3 hours of fighting, 6-year-old child's timetable goes viral on the internet

15 منٹ پڑھائی، 3 گھنٹے لڑائی کا وقت، 6 سالہ بچے کےٹائم ٹیبل نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔رپورٹ کے مطابق والدین کو اضافی کھیلنے کے وقت کیلئے قائل کرنے سے لے کر دوستوں کو اپنا کھانا یا پسندیدہ کھلونا بانٹنے پر راضی کرنے تک بچےغیر معمولی ہنر رکھتے ہیں۔ 6سالہ بچے نے اپنے لیے ایک دلچسپ ٹائم ٹیبل بنایا جس میں نہ صرف اٹھنے اور ناشتے کا وقت شامل تھا بلکہ "لڑائی کا وقت" بھی  شامل تھا جس نےسوشل میڈیا پر لوگوں کےدل جیت رہا ہے۔

آدھے گھنٹے میں ایک سموسہ کھائیں اور ڈھائی لاکھ انعام پائیں

ٹوئٹر  صارف لائبہ نے اپنے 6 سالہ کزن کے روزمرہ کے معمولات کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس کو ٹائم ٹیبل میں صفائی کے ساتھ درجہ بندی کیا گیا ہے۔ صارف نے لکھا کہ "میرے 6 سالہ کزن نے یہ ٹائم ٹیبل بنایا بس 15 منٹ کا مطالعہ کا وقت، زندگی تو موحد جی رہا ہے،"

اپنے شیڈول میں بچے نے صرف 15 منٹ مطالعہ کے لیے مختص کیے، جبکہ اس نے کھیلنے کے لیے، دادا دادی کے ساتھ آم کھانے اور دیگر تمام تفریحی سامان کے لیے وقت مختص کیا۔ "'فائٹنگ ٹائم' ہمیں صرف یہ کرنا ہے کہ تین گھنٹے تک خود کو اور گھر کو کشن حملے سے بچانا ہے.'مینگو ٹائم' وہ میرے ابا کے ساتھ آم  کھاتا ہے.'ریڈ کار' اس کی پسندیدہ کھلونا کار ہے اور ' چیز ٹائم' بنیادی طور پر لیز اور جوس کا وقت ہے،" صارف نے ایک اور ٹویٹ میں وضاحت کی۔

اس پوسٹ نے  انٹرنیٹ پر طوفان برپا کیا اور مزاحیہ ردعمل حاصل کیا۔  کچھ صارفین نے چھوٹے لڑکے کو "ہوشیار" کہا، دوسروں نے ہنسنے اور دل کے ایموجیز کے ساتھ تبصرے کے سیکشن کو بھر دیا۔ 

ایک صارف نے لکھا کہ اسے لطف اندوز ہونے دو! توجہ کے ساتھ 15 منٹ کا مطالعہ کافی ہے، وہ ہوشیار ہے۔ ہوشیار لوگ چیزوں کو سمجھنے میں گھنٹے نہیں لگاتے ہیں" ایک اور صارف نے لکھا کہ "اس نے پہلے مطالعہ کیلئے زیادہ  وقت رکھا پھر اسے لگا  بہت زیادہ وقت ہے،


حوالہ

اشتہار


اشتہار