When will Eid al-Adha be? The experts told.

عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ماہرین نے بتادیا۔

عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ماہرین نے بتادیا۔

اسلامی دنیا میں ماہ شوال کا چاند نظر آنے اور عید الفطر کے پہلے روز سے ہی حج اور عید الاضحی کا انتظار شروع ہوجاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عیدالاضحی اور عید الفطر کے درمیان دو مہینے سے کچھ زیادہ دن کا فرق ہوتا ہے۔جس کی وجہ سے بہت سے سرچ انجنوں پر "عید الاضحی کی تاریخ کی تلاش کی شرح بڑھ جاتی ہے۔عید اور ایام حج کی طویل تعطیلات کی وجہ سے بھی لوگ عید کی تاریخ میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

 مصر میں قومی ادارہ برائے فلکیاتی تحقیق کے تیار کردہ فلکیاتی کیلینڈر میں ماہ ذی الحجہ کے چاند کی پیدائش کی متوقع تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔ماہرین فلکیات کے مطابق ذی الحجہ کے چاند کی پیدائش اتوار 29 ذی القعدہ 1444ھ ،18 جون 2023ء کو کنجکشن کے فورا بعد مکہ اور قاہرہ کے وقت کے مطابق ٹھیک چھ بج کر 38 منٹ پر ہوگی۔

نیا چاند مکہ مکرمہ کے آسمان پر 29 منٹ تک اور قاہرہ میں غروب آفتاب کے بعد 36 منٹ تک رہے گا۔ عرب اور اسلامی دارالحکومتوں کا تعلق ہےنیا چاند اس دن غروب آفتاب کے بعد 7 سے 44 منٹ کے درمیان رہے گا۔اس حساب سے ماہِ ذوالحجہ 1444 ہجری کا آغاز سوموار 19، 2023 عیسوی کو ہوگا۔ یوم عرفات 27 جون 2023ء بروز منگل کو اور عید الاضحیٰ 28 جون 2023ء بروز بدھ کو ہو گی۔ہجری، قمری یا اسلامی کیلنڈر میں مہینے کے تعین کے لیے چاند کے زمین کے گرد گردش پر انحصار کیا جاتا ہے۔بعض عرب ممالک، جیسے سعودی عرب میں اسے سرکاری کیلنڈر کے طور پر اپنایا گیا ہے۔





اشتہار


اشتہار