سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں حج کی تیاریاں عروج پر ہیں جہاں عازمین کی رہائش کے لیے 4 ہزار اجازت نامے جاری کریئے گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ رواں برس حج سیزن کے لیے عازمین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں
سعودی مقدس شہر مکہ مکرمہ میں حکام نے رواں ہفتے مقدس مقامات پر حج کی تیاریوں کا جائزہ لیا
ایک مرکزی حج کمیٹی نے مکہ مکرمہ میں میٹنگ کی اور اس سال کے حج کے لیے سعودی عرب کے اندر اور باہر سے متوقع بڑی تعداد میں عازمین کو وصول کرنے کے لیے مقدس مقامات پر کیے جانے والے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔
گوگل میپ نے حیران کن قدم اٹھا لیا۔
اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ اب تک 4 ہزار سے زائد پرمٹ جاری کیے گئے ہیں جن کے لیے گھروں کو عازمین حج کی رہائش کے لیے استعمال کیا جائے گا اور ساتھ ہی ساتھ 19 ہزار سے زیادہ بسیں ان کی آمدورفت کے لیے تیار کی گئی ہیں
مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں حجاج کرام کی خدمت کے لیے مقدس مقامات پر قائم کی جانے والی سہولیات کی تیاریوں پر بھی غور کیا گیا۔