پاکستان 'نشئیوں' کی جنت۔

Pakistan is a paradise for 'addicts'.

پاکستان 'نشئیوں' کی جنت۔

پاکستان ایک اسلامی ملک ہونے کے باوجود ہر طرح کے نشے کی با آسانی دستیابی اورسستے داموں فراہمی میں بہت سے غیر مسلم ممالک سے بھی آگے ہے.

 دوسری نشسہ آور اشیاٰء کو تو  ذکرہی  کیا پاکستان میں سگریٹ کی بھی قیمت دوسرے ممالک سے انتہا ئی کم ہے۔

 اگر ہمسایہ ملک بھارت ہی سے موازنہ کیاجاے تو وہاں سگریٹ پینے والوں کی تعداد پاکستان کے برابر ہے لیکن وہ ہم سے چھ گنا زیادہ ریونیو سگریٹ پر ٹیکس سے کما رہا ہے۔

پاکستان میں 2 لاکھ سے زائِد لوگ ہر سال سگریٹ کی وجہ سے مختلف بیماریوں کا شکار ہو کر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ جبکہ ان کے علاج معالجہ پہ اٹھنے والے اخراجات قومی خزانہ پہ الگ سے بوجھ ہیں ۔

پاکستان میں سگریٹ پہ حالیہ ٹیکس ا ضا فہ کو تعلیمی محققین اور پیشہ ور افراد کے نیٹ ورک کیپٹل کالنگ نے سراہتے ہوے کہا ہے کہ حکومت کو سگریٹ پر ٹیکس بڑھانے کے اپنے فیصلے پر قائم رہنا چاہیے اور اس اضافے کو قیمتوں میں اضافے سے تعبیر کیا جانا چاہیے۔

صرف 9 درہم اور یورپ ٹور

 واضح رہے کہ پاکستان کی حکومت نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کو بڑھا دیا جس کے بعد پاکستان میں سگریٹ برینڈز کی قیمتوں میں تقریبا دو گنا اضافہ ہوا ہے۔

تحقیق کے مطابق  پاکستانی تمباکو نوشی کرنے والوں کی ادائیگی کے لیے زیادہ سے زیادہ رضامندی (MWTP) فی سگریٹ اسٹک 35.80 روپے ہے، جو کہ بیس سگریٹ کے پیکٹ کے لیے 716 روپے کے برابر ہے۔

 پاکستان میں سگریٹ کے چند برانڈز 716 روپے یا اس سے زیادہ میں فروخت ہوتے ہیں، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں سگریٹ کی قیمت کتنی کم ہے۔





اشتہار


اشتہار